سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و نکاسی آب (ڈیسلٹنگ) کے جاری کام کی نگرانی کی۔اس دوران انہوں نے نالوں کی صفائی، سڑکوں پر جمع بارش کے پانی کے فوری اخراج اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود میونسپل عملے کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے تمام مقامات پر مکمل الرٹ رہتے ہوئے کام کیا جائے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔





