جولائی 27, 2026

ترک وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری علی اسد گیلانی نے ترکیے کے وزیر خارجہ  کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرے گا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔