جون 17, 2026

ضلع منڈی بہاوالدین میں درپیش بجلی کے مسائل کے حوالے سے ایم پی اے حمیدہ وحید الدین کی وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خاں لغاری سے ملاقات

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )ضلع منڈی بہاوالدین میں درپیش بجلی کے مسائل کے حوالے سے ایم پی اے حمیدہ وحید الدین نے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خاں لغاری سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 7000 میگاواٹ بجلی اضافی (سرپلس) موجود ہے، اس کے باوجود ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام کو مشکلات کا سامنا کیوں ہے۔وفاقی وزیر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو کو ہدایت جاری کی کہ منڈی بہاوالدین سے موصول ہونے والی تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے