جون 3, 2026

جوہانسبرگ: پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران بارش باعث میچ رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے، 15.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے 80 رنز بنا لیے ہیں۔جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ون ڈے بارش سے متاثر ہورہا ہے، پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ 3.1 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا کھیل رکنے سے پہلے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں جہاں عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو کی جگہ پر طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔