کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) بلوم فیلڈ ہال سکول کھاریاں سٹی کیمپس میں رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ مہمان خصوصی پروفیسر محمد اسجد پرنسپل ایف جی ڈگری کالج کھاریاں کینٹ نے ہونہار طلباء و طالبات میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔ پاکستان کی روائیتی تہذیب کی عکاسی کرتا ہوا پروگرام مختلف صوبوں کے کلچر کی بہترین نمائندگی کر رہا تھا۔ پرنسپل محمد اقبال ظفر نے بلوم فیلڈ سکول کی تاریخ بیان کرنے کے ساتھ سکول کے علمی و ادبی پہلووں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

والدین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سکول کے طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں پاکستان کی ثقافت کے مختلف پہلووں کو ٹیبلو کے انداز میں پیش کیا۔ فلسطین میں جاری بچوں کی نسل کشی پر خصوصی پروگرام پیش کیا گیا۔ بلوم فیلڈ کے سکول سانگ کی پرفارمنس پر حاضرین داد دیے بنا نہ رہ سکے۔ سالانہ تقریب میں بلوم فیلڈ ہال سکولز کے ریجنل ڈائریکٹر قاضی ناصر الدین فاروقی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور منتظمین کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ قاضی ناصر الدین نے کہا کہ ملک عزیز کے دوسرے شہروں کی طرح کھاریاں میں بھی عرصہ گزشتہ 28 سال سے ہم نسل نوع کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

والدین کا بھر پور اعتماد ہے کہ کھاریاں جیسے چھوٹے شہر میں ہماری بیک وقت دو شاخیں مصرف عمل ہیں۔پرنسپل محمد اقبال ظفر نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ ان کی بہترین آبیاری کے لیےہم تمام جدید جہتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ طالب علموں کے روشن مستقبل کے لیے بلوم فیلڈ کا نظام تعلیم والدین کی ترجیحات میں شامل ہے۔







