جون 3, 2026

سندھانوالہ سنوکر ٹورنامنٹ ، شکیل احمد نے ٹائٹل جیت لیا

سندھانوالہ( مجزین حسین بلال) سندھانوالہ سنوکر ٹورنامنٹ شکیل احمد نے ٹائٹل جیت لیا علمدار عباس جعفری اٹلی، معظم علی یونان،حبیب البشربھٹی،خالد محمود بھٹی،ارسلان احمدمہمان خصوصی تھے۔سمیر سنوکر کلب سندھانوالہ کے زیر اہتمام تیسرا اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کا سندھانوالہ میں شاندار انعقاد کیا گیا۔فائنل میں شکیل احمد نے سنسنی خیز مقابلے میں منشاء بٹ ڈھوک سہارن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی نوجوان اوورسیز شخصیت علمدار عباس جعفری اٹلی نے ونر ٹرافی بمعہ نقد انعام ٹائٹل چمپئن شکیل احمد کو جبکہ معظم علی یونان نے بطور مہمان خصوصی رنراپ ٹرافی بمعہ نقد انعام منشاء بٹ ڈھوک سہارن میں انعامات تقسیم کیے ۔میچ ایمپائرز اور جونئیر کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر بھی ایمرجنگ میڈلز اور نقد انعام دیے گئے۔خاور شیر اور وقار احمد نے بطور ایمپائرز تمام میچز میں فرائض سر انجام دیے۔

معزز مہمانوں علمدار عباس جعفری اٹلی نے 10ہزار ،معظم علی یونان 10 ہزار ، خالد محمود بھٹی7ہزار، حبیب البشربھٹی نے 6ہزار روپے شاندار انتظامات پر میزبان ٹورنامنٹ سمیر غلام رسول کو تعاون کےلیے پیش کیا اور انہیں شاندار اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔طارق محمود رسول پور نے بھی کمیٹی سے اچھا تعاون کیا۔شائقین سنوکر کلب سندھانوالہ نے بہترین کارکردگی پرتمام کھلاڑیوں کو خوب داد سے حوصلہ افزائی کی ۔

اس سے قبل سمیر غلام رسول نے معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر انہیں پھولوں کی مالائیں پہناکر ویلکم کیا اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے کہ 50سے زائد کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ بیسٹ آف تھری جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل بیسٹ آف فائیو پر مشتمل تھا۔