ستمبر 12, 2026

سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئیگی: ناصر محمود باجوہ

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس آرگنائزڈ کرائم، ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی،میٹنگ میں مینجر سیف سٹی اتھارٹی جہلم محمد سما یوسف نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی،سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کریں گے،حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے شہریوں کو پہلے سے آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو جدید سہولیات صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ