پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے والے سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی۔اب بطور مینٹور چیمپیئنز کپ ٹی ٹوئنٹی میں ڈولفنز ٹیم کے ساتھ ہیں جب صحافی نے ان سے کرکٹ کھیلنے کا سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ” کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں۔”



