جون 14, 2026

”رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب منصوبہ“ اڑھائی کروڑکی لاگت سے فلورتعمیر کروانے کااعلان کرنے پرچوہدری افضل سماں کے مشکور ہیں:امتیا زکوثر

گجرات (پ ر) صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے ”رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب“کیلئے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے اپنی بیٹی”مومنہ افضل“ کے نام سے فلورتعمیر کروانے کااعلان کرنے پر سابق چیئرمین چوہدری افضل سماں کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم انکی ممنون ہے جو نیکی بھلائی کے اس پراجیکٹ میں نہ صرف شامل ہوئے بلکہ انہوں نے بڑھ چڑھ کر اس منصوبہ کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان کیا امتیاز کوثر نے کہا کہ اس بات سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا کہ رب کی راہ میں خرچ کرنیوالوں کیلئے دنیا و آخرت میں آسانیاں ہی آسانیاں ہیں افضل سماں کا عوامی فلاح کیلئے اُٹھایا گیا اقدام معاشرے کے دیگر طبقات کیلئے بھی ایک روشن مثال ہے جونہ صرف اپنے علاقے میں مخلوق خدا کی بھلائی کی خرچ کررہے بلکہ سٹیٹ آف دی آرٹ زیر تعمیر ”رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب“کیلئے بھی انہوں نے بھاری رقم عطیہ کرنیکا اعلان کیا ہے امتیاز کوثر نے بتایا کہ انشاء اللہ ایسے ساتھیوں کیوجہ سے پراجیکٹ ایک سال کے قلیل عرصہ میں مکمل کرنیکا ٹارگٹ بروقت پورا کر لیاجائیگا جس سے معاشرے کا ہر طبقہ مستفید ہوگا شہری چوہدری افضل سماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں اور اسے اپنا پراجیکٹ سمجھ کر اس میں ہر ممکن تعاون کریں تاکہ اس فلاحی پراجیکٹ سے زیادہ سے زیادہ لوگ مزید بہتر طور پر مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹراما سنٹر، صاف پانی پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا اسی طرح ”رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب“منصوبہ بھی اپنی مثال آپ ہوگا