نومبر 1, 2026

جہلم:SHOتھانہ سٹی ملک قمر سلطان کی دبنگ کاروائی، مشین محلہ میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، جوئے کی محفل الٹ دی،10 جواری گرفتار،40ہزار روپے سے زائد نقدی11موباِئل،5موٹرسائیکل اور تاش کے پتے برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک قمر سلطان کی دبنگ کاروائی مشین محلہ میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ جوئے کی محفل الٹ دی، چھاپے کے دوران جواء کھیلتے ہوئے دس جواری گرفتارکرلیے گئے اورملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی 40ہزار روپے سے زائد نقدی۔11موباِئل۔5موٹرسائکل اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک قمر سلطان اور چوکی انچارج راجہ نوید افضل نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جوئے کھیلنے والوں کی محفل الٹ دی دس جواری گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں ساجد محمد ولد عبدالحق سکنہ کالاگجراں۔اصف محمود ولد کرم داد سکنہ جادہ مخدوم آباد۔عدیل اکرم ولد محمد اکرم سکنہ سرائے عالمگیر شاہی محلہ۔سرائے عالمگیر۔ناصر محمود ولد حاجی ریاض احمد سکنہ مشین محلہ نمبر 3 عدیل فاروق ولد محمد فاروق سکنہ ڈھوک عبداللہ۔۔محمد یاسر ولد محمد ریاض سکنہ مشین محلہ نمبر 3۔ناصر عباس ولد محمد ریاض سکنہ مشین محلہ نمبر 3۔صابر حسین۔ولد اکبر سکنہ پیراغیب۔محمد نزیر ولد اللہ دین سکنہ ساحل کالونی۔ملک محمد صدیق ولد احمد دین سکنہ مشین محلہ نمبر 1شامل ہیں