سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ملزم گرفتار،پسٹل30بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی محمد نوید ولد محمد صدیق قوم جٹ سکنہ جگوکوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔





