دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں گاڑی چوری کی کوشش ناکام، گلی میں گاڑی کراسنگ کے دوران گاڑی کا ٹائر نالی میں گرنے سے چور ڈر کے مارے گاڑی چھوڑ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ آزاد شاہ سے نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کار AKX-465 چور کر کے لے کر جا رہا تھا کہ کچھ فاصلے پر گلی میں رکشہ کراسنگ کے دوران گاڑی کا ٹائر نالی میں جا گرا جس سے چور گھبرا گیا اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم چور نے نقاب کررکھا تھا اور اس کے پاس پسٹل بھی تھا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ چور پروفیشنل لگ رہا تھا جس نے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو گیا اور سٹیرنگ کے نیچے سے گاڑی ڈائریکٹ کی گئی۔
متعلقہ خبریں





