سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے احکامات کی روشنی میں شاندار چوک میں سب انسپکٹر محمد بلال عظیم نے کم عمر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ کیا اور وارننگ جاری کی ۔کم عمر ڈرائیور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالتے اور حادثات کا سبب بنتے ہیں۔






