اگست 2, 2026

بین اسٹوکس کی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ نہ ہوسکا

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی دورہ پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کےلیے بین اسٹوکس کی دستیابی کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا، وہ دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے.رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے، روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلیئنگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے 2 روز قبل کرتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون کے اعلان کا امکان ہے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر زیک کرالی کے مطابق ابھی بین اسٹوکس کے کھیلنے کےحوالے سے ہم نہیں جانتے، بین اسٹوکس بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں اور انجری سے ریکور کر رہے ہیں، میرے خیال میں ان کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔