اکتوبر 30, 2026

کھاریاں؛ تھانہ ککرالی کے نئے ایس ایچ او مجاہد عباس نے چارج سنبھال لیا ، تفتیشی افسران سے میٹنگ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او مجاہد عباس نے چارج سنبھال لیا ،انچارج و تفتیشی افسران سے زیر تفتیش مقدمات و پینڈنگ درخواست ہائےکے متعلق میٹنگ کی۔تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لائیں اور پینڈنگ درخواست ہائے کو اندر معیاد یکسو کریں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ ککرالی مجاہد عباس نے کہا کہ

زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل بروقت حل کرنے کو ترجیح دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ورک میں سستی غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کو بروقت آن لائن کریں۔میٹنگ کے بعد ایس ایچ او تھانہ ککرالی مجاہد عباس نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کو براہ راست سنتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو میرٹ پر جلد حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔