اکتوبر 29, 2026

پاک فوج کے لانس نائیک انتظار حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کا ایک اور سپوت وطن پر قربان، پاک فوج کا لانس نائیک انتظار حسین شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پھڈیال میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سیاسی، سماجی اور علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی پھڈیال کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان ملک انتظار حسین ولد محمد افتخار حسین جو کہ گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقہ نورک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملے کے نتیجے میں شہید ہو گیا تھا، گزشتہ روز شہید کی میت آبائی علاقہ ڈومیلی پھڈیا ل پہنچی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی بعد ازاں شہید کی نماز جنازہ پوری فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہید انتظار حسین کو چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چاد ر چڑھائی، شہید انتظار حسین نے اپنے بھائی کو واٹس ایپ پر بتایا کہ میں 25اگست کو گھر چھٹی آؤں گا لیکن 25اگست کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ گھر لایا گیا۔