جون 3, 2026

چیئرمین ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال کی والدہ کی وفات پر مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کےلیے تانتا بندھا رہا

چیئرمین ہیلاں پریس کلب و میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان اوورسیز فورم مجزین حسین بلال کی والدہ محترمہ کی وفات پر نامور مذہبی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سرکاری افسران کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کےلیے تانتا بندھا رہا
اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کےلیے آنے والی نمایاں شخصیات میں پیر سید قیصر عباس بخاری آستانہ عالیہ فیضان قلندر گَجن شریف،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار و سابق ناظم یوسی حاصلانوالہ چوہدری وسیم حسین میکن ایڈووکیٹ، پی آر او برانچ ٹو ڈی پی او آفس منڈی بہاوالدین سید ناظم حسین شاہ ہاشمی، پی ایس او ٹو ڈی پی او منڈی بہاوالدین عرفان ریاض، سیکرٹری آصف بشیر بھاگٹ محمد خاں تبسم ،چوہدری خرم شہزادچٹھہ،پیر عمران فریدچشتی آستانہ عالیہ کوٹلہ قاسم،عاطف عزیز سپیشل برانچ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پھالیہ ڈاکٹر شہباز خان،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری رفاقت علی شیخو ،ڈاکٹر محمد نواز ہیلاں ،چوہدری محمد رفیع تارڑ ایلیٹ فورس،سینئر صحافی پاہڑیانوالی پریس کلب مرزا فیاض رسول ، ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر اعتزاز الحسن، انچارج یوٹیلیٹی سٹور ڈنگہ چوہدری مظہرشمس ساہی،سید ضیغم عباس شاہ، چوہدری یاسر گلزار انگلینڈ ،سیکرٹری یونین کونسل سَندھانوالہ چوہدری شاہین اقبال،چوہدری گلفام الطاف امریکہ، میاں خاں ، اسسٹنٹ برانچ مینجر ڈنگہ مبشر علی، چوہدری ولید قیصر چاڑانوالہ،حلیم شیخ ڈھوک سہارن،فوجی مشتاق احمد دھبولہ، سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شامل ہے.مجزین حسین بلال نے اظہار تعزیت کےلیے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
چیئرمین ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال کی والدہ کا ختم دسواں و چہلم اور انکے والد کا تیسرا سالانہ ختم 23اگست بروز جمعتہ المبارک دن 11بجے انکے آبائی گاؤں سندھانوالہ میں خصوصی دعا ہوگی۔