جون 8, 2026

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنیوالی تمام ای میلز کو بلاک کردیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق  اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے پیغام میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ’پاکستان میں ان دوستوں کیلئے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔‘جمائمہ نے کہا کہ ’سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے مجھے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، جنہیں بلاشبہ پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے اب پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی ہے، اسے صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔