جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت سرپراعلیٰ ڈیلرزایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ جہلم عامر سہیل نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے ذریعے ہمارے آباو اجداد نے آزادی حاصل کی،آزادی ایک عظیم نعمت ہے جسکی حفاظت ہم سب پر لازم ہے،پاکستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے ہیروز ہماری تاریخ کے وہ روشن ستارے ہیں جن کی قربانیوں اور خدمات کی بدولت آج ہم آزاد سانس لے رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف کاروباری سیاسی سماجی شخصیت سرپرست اعلیٰ ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاوسنگ جہلم عامر سہیل نے گزشتہ روز میڈیاہاؤس میں روزنامہ سٹی 53کے ایگزیکٹو ایڈیٹر مرزا محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے تاریخی دن پوری قوم اس عزم کے ساتھ یوم آزادی منائے کہ مملکت خدادادپاکستان کی سلامتی اور سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا ہے آزادی کی قدروقیمت کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیں،انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال،لیاقت علی خان،فاطمہ جناح،سرسید احمد خان اورآزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والے ان گنت دیگر ہیروز نے تحریک آزادی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے علم طاقت،فہم وفراست اور حکمت عملی سے قوم کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا،پاکستان کی آزادی ان عظیم شخصیات کے خوابوں کی تعبیر ہے جن کی شبانہ روز جدوجہد کی بدولت ہمیں حاصل ہوئی،عامر سہیل نے مذید کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شان وشوکت سے مناتی ہے ہمارے اسلاف کی بیش بہا قربانیوں کا ثمر عظیم ہے جس کی قدر دل وجان سے کرنی چاہیے آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ بحثیت قوم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایمانداری،محنت اور لگن سے کام کریں اور ذاتی مفاد پر ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کاروبار کے ساز گار ماحول پیدا کرئے تاکہ معیشت چلے گی تو پاکستان کو مذید خوشحال بنایا جاسکے گا آخر میں عامر سہیل نے ملکی سلامتی واستحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جس پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور جس کے لیے قائد اعظم محمدعلی جناح نے انتھک جدوجہدکی وہ ایک مسلم پاکستان تھا ناکہ مسلکی پاکستان،ایسی سرزمین جہاں بسنے والا ہر فرد بلاتفریق مسلک ومذہب آزادانہ زندگی بسر کرسکے بدقسمتی سے اس وعدے میں ہم ناکام رہے،،جوقوتیں اپنے فکرونظریات دوسروں پر زبردستی مسلط کرنا چاہتی ہیں وہ پرامن پاکستان کی دشمن ہیں





