جون 7, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکول کونسل کا اجلاس،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکول کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکولز رزلٹ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری اور نئی اصلاحات و مسائل سمیت سکول کونسل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سکولز کی بحالی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ کے تمام مثبت اور تعمیری کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور ہیڈز میرے لئے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ میں جاری تمام اصلاحات کو پوری توانائی اور ایمانداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو نویں کلاس کے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ہیڈز کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت کی۔