وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایکسپائر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پر بڑا ریلیف، 16 جنوری 2024 سے قبل زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانے فیس میں اضافہ واپس،ایسے تمام شہری جن کے لائسنس 16 جنوری 2024 سے قبل ایکسپائر ہوئے وہ پرانے جرمانوں کے ساتھ لائسنس رینو کروا سکتے ہیں، 16 جنوری 2024 سے یا اس کے بعد ایکسپائر لائسنسوں پر نیا فیس شڈول ہی لاگو ہے، پرانے شیڈول کے مطابق ایکسپائر لائسنس پر جرمانہ 75 سے 500 روپے فی سال تھا، لرنر پرمٹ کی تجدید کی فیس فی لرنر 5 سو روپے ہی ہے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو لائسنس کی تجدید کروانے کی ہدایت شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی، عمارہ اطہر





