جولائی 17, 2026

سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کرڈالیگزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کے الیکٹرک سے کی گئی درخواست کا اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ روز شام تک گرمی اور حبس کی شدت برقرار تھی جبکہ رات 9 بجے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔