سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تعلیمی معیارمیں بہتری ،طلباء۔ وطالبات کی بہتر تعلیم و تربیت اور مملکت پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے ریشنلائزیشن،نجکاری اور تعلیمی ایمرجنسی سے پہلے
پنجاب کے 2000 تا2018 تک بھرتی ہونے والے آفیسرز اور اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن/تاریخ تقرری سے مستقل کیاجائے۔ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد اساتذہ کرام و ہیڈز کی خالی سیٹوں پر فوری مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے۔چودہ ہزار ایس ایس ایز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی غیر مشروط مستقل کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار چوہدری راشد محمود گجر نے ایک اجلاس کے دوران اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہا تھاکہ جہلم کے اساتذہ نے نامسائد حالات وسائل کی کمی سٹاف کی کمی کے باوجود میٹرک کا رزلٹ شاندار دیا جس پر میں اپنے اساتذہ کو سلوٹ پیش کرتاہوں۔

اس موقع پر چیئر مین چوہدری شبیر حسین نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہو کہا کہ سکیل سترہ کے ہیڈز اور ایس ایس کی خالی سیٹوں پر SST اساتذہ کو ، ایس ایس ٹی کی خالی سیٹوں پر EST اساتذہ کو اور ESTکی خالی سیٹوں پر PST اساتذہ کو فوری پروموشن دیکر پر کریں۔اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی۔پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر حصہ میں پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی و پروموشن کی تعلیمی قابلیت یکساں کرنے پر سب کو یکساں سکیل سترہ دیاجائےجنرل سیکرٹری PTU جہلم منظور نظامی نے اظہارے خیال کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے بچوں کی گیارہویں تا پوسٹ گریجویٹ تمام شعبوں کی تعلیم فری کی جائے۔اس موقع پر صدر PTU دینہ حافظ چوہدری فیاض حیدر نے والہانہ انداز میں کہا کہ اساتذہ کو دیگر ممالک کے اساتذہ کے برابر تنخواہیں اور مراعات نہ دی جائیں کم ازکم پاکستان کے دیگر اداروں عدلیہ ، سوئی گیس وغیرہ کے ملازمین کے برابر تنخواہیں اور مراعات دی جائیں اساتذہ کے میڈیکل الاؤنس ،ہاؤس رینٹ ، کنوینس الاؤنس 2008کی بنیادی تنخواہ کی بجائے 2024کی تنخواہوں کے مطابق دیئے جائیں نائب صدر سید توسیر شاہ صاحب نے کہا کہ قائدین کیساتھ 2021کے معاہدے کیمطابق وفاقی وصوبائی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں الاونسز میں 💯 فیصد تفریق ختم کی جائے چوہدری افضال گجر PTU MD جہلم خطاب میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی مختلف طریقوں سے پرائیویٹائزیشن نہ کی جائے۔سکولوں میں طلباء وطالبات کی بنیادی ضروریات وسہولیات پوری کی جائیں۔ نرسری تا پوسٹ گریجویٹ مخلوط نظام تعلیم کاخاتمہ اور میل فی میل ضم شدہ سکولوں کو الگ الگ کیاجائے-لیو انکیشمنٹ اور پنشن میں ترمیمی نوٹیفکیشن فی الفور واپس کیاجائے ۔





