جون 14, 2026

سرائے عالمگیر پولیس نے 540 گرام چرس برآمد کر لی ، ملزم گرفتار

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کامنشیات کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر محمد نصیرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف عزیز ولد عبدالعزیز قوم بھٹی سکنہ بیرم کوٹیاں کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے540 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کےخلاف بلاامتیازکارروائی جاری رہےگی۔