جون 3, 2026

جہلم: پرائس مجسٹریٹس کی مسلسل چیکنگ سے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری سالک پسوال) پرائس مجسٹریٹس کی مسلسل چیکنگ اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن سے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں دستیاب تمام اشیاء کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں، اشیائخوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے خاص طور پر شہریوں کے عام استعمال کی چیزوں روٹی، نان، دالیں، پیاز ٹماٹر اور آلو کے ریٹ کو مانیٹر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ عشرہ کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔