جون 17, 2026

رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے تحت جدید ڈائیگناسٹک لیب کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھدیا جائیگا: امتیا زکوثر

گجرات (پ ر)صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ گجرات کی جدید ڈائیگناسٹک لیب کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے باقاعدہ سنگ بنیاد رواں ماہ رکھدیا جائیگا اس حوالے سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد یقینی بنایاجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جمخانہ گجرات میں منعقدہ ماہانہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جنرل سیکرٹری شیخ ابرارسعید نے سابقہ کاروائی سے ہاؤس سے منظور ی حاصل کی میٹنگ میں چوہدری جمشید آرائیں، علی جمشید،جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم، سابق صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، فنانس سیکرٹری توصیف عبداللہ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا بھی شریک تھے صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ جدید لیب کیلئے 30مرلہ اراضی حصول مکمل طور پر یقینی بنالیا گیا ہے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق لیب کے قیام کیلئے ملتان، اسلام آباد، لاہور میں چوہدری وحید الدین ٹانڈہ کی وساطت سے انٹرنیشنل میعار کی IDCاسلام آباد ایف 8،مکہ لیب ملتان اور لاہور کی لیبارٹریز کا وزٹ کیا گیا انشاء اللہ انہیں مد نظر رکھ کر عوام کو جدید لیب ٹیسٹوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے امتیاز کوثر نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ابتک 125فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ممکن بنائی جاچکی ہے جن سے شہری مستفید ہو رہے ہیں یونیورسٹی آف گجرات، جامع سکول، فوارہ چوک گرلز کالج، سبزی منڈی، ڈپٹی کمشنر دفتر میں مزید5فلٹریشن کی تکمیل رواں ہفتوں میں مکمل کر کے انہیں بھی باقاعدہ فنکشنل کر دیاجائیگا اس حوالے سے وافر فنڈز موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے متحرک ساتھی و بزنس مین یاسر سیٹھی کی جانب سے 6فلٹریشن پلانٹ ذاتی گرہ سے لگوانے کا اعلان کرنے پر انکے مشکور ہیں یاسر سیٹھی صاف پانی پراجیکٹ میں لاکھوں روپے کے عطیات دینے والے ڈونر ز میں سرفہرست ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹراما سنٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی تزئین وآرائش کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اب مکمل ڈائیگناسٹک لیب اور فلٹریشن پلانٹ پر فوکس ہوگا ایس ڈی او بلڈنگ قمر الزمان نے عہدیداران کو بتایا کہ1کنال 10مرلہ پر 5منزلہ لیب تعمیر ہوگی جسکے نقشہ جات سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس منصوبے کی توسیع ممکن ہو سکے فنانس سیکرٹری توصیف عبداللہ نے اجلاس میں فنڈریزنگ سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رشیدہ فاؤنڈیشن کے فنڈز میں ہر لحاظ سے شفافیت برقرار رکھی جارہی ہے لاکھوں روپے کے مخیر حضرات کی جانب سے عطیات فاؤنڈیشن پر اعتماد کا اظہار ہے انشاء اللہ شہریوں کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی پراجیکٹ مکمل کیے جارہے ہیں جن سے براہ راست عوام مستفید ہورہے ہیں چوہدری جمشید آرائیں نے کہا کہ پہلے دن سے امتیاز کوثر کی قیادت میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹ میں انکے ساتھ ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی شہریوں کی بہتری کیلئے لانے والے منصوبہ جات میں انکا مکمل ساتھ نبھائیں گے وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں شہری بخوبی جانتے ہیں وہ خدمت انسانیت کے مشن پر کاربند ہیں میٹنگ کے اختتام پر جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید کی جانب سے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا