جون 2, 2026

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ، حمزہ خان اور عبداللہ نواز کو کوارٹر فائنلز میں شکست

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی چیلنج کا خاتمہ ہوگیا،  پاکستان پلیئر حمزہ خان کے بعد عبداللّٰہ نواز کو بھی کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عبداللّٰہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی۔ذکریا نے عبداللّٰہ کو بآسانی 33 منٹ میں تین صفر سے ہرادیا، ان کی جیت کا اسکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔اس سے قبل دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کو کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی تھی۔67 منٹ جاری رہنے والے میچ میں کورین کھلاڑی نے تین دو سے فتح سمیٹی۔ حمزہ خان نے دو صفر کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا لیکن فیصلہ کن گیم میں حمزہ خان پھرتیلے کورین کھلاڑی کے سامنے بے بس رہے۔ حمزہ کے خلاف جو ینگ کی کامیابی کا اسکور 9-11، 9-11، 11-7، 11-3 اور 5-11 رہا