اپریل 21, 2026

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،نائب صدر آر آئی یو کے شبیر عثمانی اورراجہ شوکت کا دینہ آمد پر پرتپاک استقبال

دینہ (ذوالفقار احمد سے)قائد صحافت صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ صدر آر آئی یو جے بشیر عثمانی اور سینئر جرنلسٹ راجہ شوکت کی وفد کے ہمراہ دینہ الیکٹرانک میڈیا آفس آمد تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے وفد کی دینہ الیکٹرانک میڈیا آفس آمد دینہ الیکٹرانک میڈیا کے صدر رب نواز گوندل، چیئر مین ماجد آفریدی،، جنرل سیکرٹری احسان جنجوعہ،،میاں ذوالفقار احمد اور انفارمیشن سیکرٹری فیصل محمود کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ نے دینہ الیکٹرانک میڈیا کا بہترین استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیشنل پریس کلب آپ کا دست بازو ہے میڈیا کے مسائل پر ہم ایک ساتھ آواز اٹھائینگے،،صدر دینہ الیکٹرانک میڈیا چوہدری رب نواز گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد افضل بٹ صدر پی ایف یو جے ہمارا فخر ہیں انہوں نے وفاق میں جب بھی صحافیوں پر کڑا وقت آواز اٹھائی اور مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا آخر میں صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ نے دینہ الیکٹرانک میڈیا کے تمام دوستوں کی مہان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔