اپریل 21, 2026

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی دھماکہ خیز رپورٹ: اسرائیل، روس اور امریکا انسانی حقوق کی تباہی کے ذمہ دار قرار ، ٹرمپ ، پیوٹن اور یاہو "شکاری” قرار

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں اسرائیل، روس اور امریکا کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تباہی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ایک ایسا وحشیانہ ماحول طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا جس نے اب انسانیت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ تنظیم کے مطابق سال 2025 میں بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا جو کہ ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد گزشتہ 80 سالوں کی انتھک محنت سے تعمیر کیا گیا تھا لیکن حالیہ برسوں میں اسے شدید دھچکا پہنچا ہے، رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کو "شکاری” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تینوں رہنما محض معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے درپے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین جنہیں بڑی مشکل سے تسلیم کروایا گیا تھا اب تیزی سے بکھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں