گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بنیادی مرکز صحت ہریانوالہ کا دورہ کیا، بنیادی مرکز صحت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے بنیادی مراکز صحت میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ بنیادی مراکز صحت میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود رییں، غیر حاضر و غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات زبیر بلال نے کہا کہ ذخیر اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کیں طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا یے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر موجود آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




