اکتوبر 29, 2026

ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں‘ ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک‘ عوام کا خراج تحسین

گجرات()ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر۔عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا عبداللہ ڈیری مرغزار کالونی اور جنت ڈیری مدینہ سیداں پر چھاپہ مہنگے داموں دودھ، دھی فروخت کرنے پر عبداللہ ڈیری کے مالک کو دس ہزار روپے جرمانہ اور جنت ڈیری مدینہ سیداں کو 15000 جرمانہ عائد کردیا،تفصیلات کے مطابق عبداللہ ڈیری مرغزار کالونی میں دودھ 200 لٹر اور دھی 230 روپے میں فروخت کر رہا تھا گاہک نے وہیں سے اسسٹنٹ کمشنر کو شکایت کی جس پر بلال زبیر 5منٹ میں موقع پر پہنچ گئے تحقیقات کے بعد عوامی شکایت پر عبداللہ ڈیری کے ملک چوہدری وقاص کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور ساتھ میں وارننگ بھی دی کہ اگر آئندہ گراں فروشی کی شکائت آئی تو دکان کو سیل کر دیا جائے گا. اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دودھ کے نرخ 160 روپے مقرر کر رکھے ہیں جو بھی زائد وصول کرے اسکی فلفور مجھے اطلاع دی جائے میرے آفس کے دروازے آنے والے سائل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں گراں فروش اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.