کیمپس میں ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو اپنے تعلیمی مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کے طریق کار نیز فارغ التحصیل ہونے کے بعد مزید اعلیٰ تعلیم کے لیے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی کیریئر کونسلنگ تھا۔ سیمینار کے مہمانان اعزاز میں عظیم مشتاق، نعیم مشتاق اور ان کے ٹیم ممبر شامل تھے۔ میزبانی کوارڈینیٹر ڈاکٹر حماد اسماعیل نے کی۔ عظیم مشتاق نے کہا کہ غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طالب علموں کا داخلہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث ہے۔ غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لیے طلبہ کی راہنمائی ایک لازم امر ہے۔ عظیم مشتاق نے یورپ، امریکہ و کینیڈا اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کا مفصل تعارف کرواتے ہوئے طلبہ کی معلومات میں اضافہ کیا اور انہیں مختلف ممالک کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع و طریق کار سے روشناس کروایا۔ عظیم مشتاق نے کیرئیر کونسلنگ کے ضمن میں طلبہ کو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ تعلیم اور مختلف قسم کے ایسے کورسز سے شناسائی دی جو داخلہ حاصل کرنے کے لیے لازم ہیں۔ سیمینار کے آغاز پر ڈاکٹر حماد اسماعیل نے طلبہ کو بتایا کہ آگاہی کامیابی کا پہلا زینہ ہے۔ کسی بھی امر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس کے مبادی سے تعارف لازمی ہے تاکہ حصول منزل کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کی پیش بندی ممکن ہو سکے۔ سیمینار کے اختتام پر طلبہ نے سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔





