اپریل 21, 2026

ترکی میں موجود گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا نیلی مسجد کا وزٹ

ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی نیلی مسجد کا گجرات چیمبر کے وفد نے صدر سکندر اشفاق اور سئیر نائب صدر اسد بھی ، نائب صدر معصوم قمر نےوفد کے ہمراہ دورہ کیا جہاں پر نیلی مسجد کے امام ابو موسیٰ نے وفد کا استقبال کیا اور مسجد کی تاریخ سے آگاہ کیا نائب صدر معصوم قمر نے وفد میں شامل تمام افراد کا تعارف کرایا.امام ابوموسی نے نیلی مسجد کی تعمیر کے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ بلیو مسجد کی تعمیر 1609ء میں شروع ہوئی اور اس میں لگ بھگ آٹھ سال لگے۔ اس کی تعمیر کے بعد ،یہ تقریبا 45 میٹر لمبا تھا۔ بلیو مسجد عثمانی مسجد فن تعمیر اور بازنطینی فن تعمیر کی خصوصیات کے امتزاج سے تشکیل دی گئی تھی۔ احمد اول کے دور میں تعمیر کی گئی ، اس تاریخی مسجد کامعمار صد فکار محمد آغا ہے۔ بلیو مسجد کی تعمیر میں تقریباً 20,000 از تک ٹائلز استعمال کی گئیں۔ ترکی میں واقع سلطان احمد مسجد صدیوں سے استنبول کی شان میں اضافہ کیےہوئے ہے۔ اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے اسے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی سلطان احمد مسجد چھ میناروں والی ترکی کی واحد مسجد ہے۔ مسجد کی تعمیر کےبعد جب سلطان کو علم ہوا کہ مسجد کے 6 مینار ہیں تو سلطان نے برہمی کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت صرف مسجد الحرام کے 6 مینار تھے۔ مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی لہذا سلطان کے حکم پر مسجد الحرام کی انفرادیت ، یکتائی اور مرکزیت کے سبب اس کے میناروں میں ایک اور مینار کا اضافہ کر دیا گیا۔ سلطان احمد مسجد کو رنگ کی وجہ سے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ مسجد کے مرکزی کمرے پر کئی گنبد بنے ہوئے ہیں۔ مسجد کی اندرونی دیواروں پر آیات مقدسہ کی خطاطی کی گئی ہے۔ سلطان احمد مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ نمازجمعہ کے خطبے کے موقع پر امام کو مسجد کے ہر کونے اور جگہ سے با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں مقامی باشندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد بارگاہ الہی میں سر بسجو د ہوتی ہے۔رات کے وقت رنگین قمقمے اس شاندار مسجد کی عظمت اور جاہ و جلال کو مزید بڑھا دیتے ہیں بعد ازاں وفد نے نماز عصر ادا کی ۔ امام موسیٰ سے خصوصی دعا بھی کرائی گی ۔ وفد میں چوہدری ندیم بیگہ۔ ایگز یکٹو ممبر حاجی محمد اشرف جنجوعہ چوہدری فرحان احمد وڑائچ – عاطف زمان ۔ ابوبکر بھٹہ۔ عادل اشرف بھٹہ۔ چوہدری ہارون اظہربہور چھ ۔ ملک ماجد رشید – ارسلان اسلم ۔ سہیل شوکت ۔ گوہر اشفاق – ماجد امتیاز – شعیب ریاض کا شف رضا ۔ چوہدری شعیب ریاض بھٹی ۔ زین اشرف گوندل – الحاج حکیم سعید احمد ۔ ملک وقاص اکرم ۔ فیصل حبیب و دیگر شامل تھے