ستمبر 15, 2026

منڈی بہاؤالدین: نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی ، 4 بچے اور 2 خواتین جاں بحق، 29 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی (بیڑا) ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اورریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ تفصیلات کے مطابق کشتی (بیڑا)سگھر پور سے ملکوال آ رہی تھی۔ جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے جو کہ نواحی علاقے نور پور پیراں کے مقام پر الٹ گئی، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6افراد بشمول 4بچے اور 2خواتین جان کی بازی ہار گئے۔ جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور انہیں ہر طرح کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔