ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)اللہ بندہ مرحوم کے صاحبزادے ، آغا محمد اقبال مرحوم ، آغا بابا محمد اسحاق ،سابق کونسلر آغا محمد اشفاق مرحوم ،آغا محمد مشتاق مرحوم اور آغا محمد فیاض(سعودیہ) کے بھائی ، منیاری کے تاجر آغا اشتیا ق احمد فاروقی (اللہ بندہ مارکیٹ والے ) کی نماز جنازہ آج پانچ مئی بروز اتوار دن اڑھائی بجے قبرستان کشمیریاں کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی
آغا اشتیاق احمد فاروقی کو گذشتہ روز تقریبا سہ پہر چار بجے اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ اللہ بندہ مارکیٹمین بازار میں اپنی دکان پر موجود تھے۔ انہیں نامعلوم شخص نے سیدھی گولیاں ماریں۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے ۔





