ستمبر 15, 2026

جہلم: سرکاری ملازمین ملکی سسٹم کا سب سے اہم حصہ، زندگی کا بڑا حصہ پبلک سروس میں گزارنا قابل فخر ہے: سید رملہ علی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)سرکاری ملازمین ملکی سسٹم کا سب سے اہم حصہ ہیں زندگی کا بڑا حصہ پبلک سروس میں گزارنا قابل فخر ہے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی سی دفتر سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ریٹائرمنٹ پانے والے ملازمین میں تحائف تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔