سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے خریف سیزن کرنے کے لیے یوریا کھاد کی درآمد کی سفارش کردی.قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کی جائے.خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے.درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا.یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی.مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہو گی
کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی.تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے.حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر.یوریا کھاد کی درآمد کا حتمی فیصلہ ECC آئندہ اجلاس میں کرے گی، ترجمان



