منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہدراٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے تحت پنجاب حکومت کے 257 حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ 8 لاکھ60ہزار روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی۔اس حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کل 270کیسز پیش کئے گئے، جن میں سے257کیسز کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی حکومت کے کل257ملازمین کو مختلف مدات جن میں شادی گرانٹ، کفن دفن اور سکالر شپ کے کیسز کی منظوری دی،جن کی کل مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ60ہزار روپے ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہئے۔




