امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اور ایران کی جانب سے حتمی تجاویز پیش نہیں کر دی جاتیں۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ناکہ بندی کو مسلسل جاری رکھیں اور ہر لحاظ سے الرٹ اور تیار رہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی قیادت کی بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں فوری طور پر حملوں کا خطرہ ٹل گیا ہے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔




