اپریل 19, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی۔ کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیمامرکز محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ رات 8 بج کر 50 منٹ پرریکارڈ ہوا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔