مرالہ مکھنانوالی چورنڈ (نامہ نگاران) علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت جناب چوہدری زبیر احمد وڑائچ کا بیٹا چوہدری کاشی وڑائچ کا بھائی چوہدری مجاہد حسن وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب جم خانہ میرج ہال پھالیہ پر منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں ان کے عزیز و اقارب کے علاؤہ ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات علاقائی شخصیات مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلاء برادری تاجرز برادری صحافی برادری اساتذہ کرام اور علمائے کرام کے علاؤہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی

۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں آنے والے معززین کو چوہدری زبیر احمد وڑائچ چوہدری کاشی وڑائچ سابقہ ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ولایت خاں وڑائچ چوہدری خالد محمود وڑائچ چوہدری بشیر احمد وڑائچ چوہدری محمد آصف دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے رہے اور آنے والے معززین چوہدری مجاہد حسن وڑائچ کو شادی کی مبارکبادیں دیتے رہے اور آنے والے معززین کی لذیذ اور مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ آخر میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو چوہدری زبیر احمد وڑائچ چوہدری کاشی وڑائچ سابقہ ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ولایت خاں وڑائچ چوہدری خالد محمود وڑائچ نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کرتے رہے





