اپریل 20, 2026

منڈی بہاؤالدین: انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 24اپریل صبح 9بجے وفاقی محکموں کیخلاف کھلی کچہری لگائیں گے

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب،ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 24اپریل 2024بروز بدھ صبح 9بجے، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاؤالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے اور رجسٹرڈ شکایات کی سماعت کریں گے۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو اس بارے میں پیشگی نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔