منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) صوبائی محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122 سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افراد نے درخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سیزیر التواء واجبات جاری کروائے جانیکی استدعا ہے۔اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کابے حدشکر یہ ادا کیا۔




