اکتوبر 29, 2026

ایثار فاؤنڈیشن قادر آباد کے تحت سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ، 20 بچیوں کےلیے جہیز اور کھانے کا اہتمام کیا گیا

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ایثار فاونڈیشن قادرآباد رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سالانہ احتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 20 مستحق بچیوں کے لیے جہیز اور کھانے کا اہتمام کیا گی۔ ایثار فاونڈیشن گذشتہ پندرہ برس سے مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروا رہی ہے۔اب تک 207 بچیوں کی شادیاں کئی جا چکی ہے۔اہل علاقہ نے ایثار فاونڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔