نونانوالی(ڈاکٹر غلام شبیر) خلیفہ مجاز پیر غلام محی الدین شاہ آف چکوڑی شریف چوہدری محمد اقبال بھمبلہ،چوہدری محمد آصف بھمبلہ اور چوہدری نذیر احمد کھٹانہ نے اپنی رہائش گاہ پر محفل ختم شریف کے دوران محفل سماع کا اہتمام کیا۔صدارت وسرپرستی پیر حسام ا لدین شاہ آستانہ عالیہ چکوڑی شریف نے کی۔محفل میں نامور قوال شریک ہوئے۔محفل سماع میں علاقہ بھر سے مریدین اور عقیدت مندوں نے بھر پور شرکت کی۔ اختتام پر وسیع لنگر کا انتظام کیا گیا۔





