کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 250 مستحق خاندانوں میں پانچ لاکھ روپے عِید کیش گِفٹ تقسیم کئے گئے جبکہ باہروال ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے بھی 15 گھرانوں میں عید کیش دی گئی ۔اِس سِلسلے میں حسب روایت کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے پیٹرن انچیف کرنل (ر) غلام احمد، صدر چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ اور انچارج مالیاتی امور ملک شبیر حسین اعوان نے اپنی دِیگر ٹیم کے تعاون سے کھاریاں شہر کو 25 وارڈز میں تقسیم کر کے اپنے نمائندے مقرر کئے جنہوں نے کسی نمود و نمائش یا فوٹو گرافی کے بغیر اپنی اپنی وارڈ کے مستحق افراد کے گھروں میں جا کر عید کیش گِفٹ تقسیم کئے، کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے گزشتہ 20 سالوں سے دِیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ کھاریاں شہر کے مُستحقین میں عِید کیش گِفٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، عہدیداران کا کہنا ہے کہ اہل کھاریاں کی خِدمت اور انکے چہروں پر مُسکراہٹ ہماری اولین ترجیح ہے ۔





