اکتوبر 29, 2026

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے اوشیانا ریجن کے ملک ونواٹو  کی ویمنز کرکٹ ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔ونواٹو کو ابوظہبی میں آئی سی سی ویمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کرنی ہے لیکن ٹیم کے بہتر سامان کے لیے فنڈز موجود نہیں ہیں۔ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائرز میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائرز کیلئے جگہ بنائی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے گلوبل کوالیفائرز میں ونواٹو کے علاوہ نیدرلینڈز، زمبابوے، آئرلینڈ ، یو اے ای ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، امریکا اور یوگنڈا کی ٹیمیں شریک ہیں۔رپورٹ کے مطابق ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کیلئے ساڑھے 6 سے 7 ہزار ڈالرز درکار ہیں تاہم رقم جمع کرنے کیلئے  ونواٹو کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کر دی۔