اکتوبر 30, 2026

جہلم ، گزشتہ سالوں کی طرح عید الفطر سے قبل مہربانی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے کپڑے تقسیم

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) فخر جھلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے، جسمیں ڈاکٹر عبدالغفور ملک، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان، شامل تھے اس پروقار تقریب کا افتتاح ڈاکٹر شاہد تنویر ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کیا جبکہ ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا، ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی ، ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی، ڈاکٹر عبدالشکور ملک، ڈاکٹر تفسیر گوندل، ڈاکٹر سمن، سیدہ شاہدہ شاہ، فرزانہ اجمل، پروفیسر افت شاکر ، سب موجود تھے،
(پی ایم اے) ہاؤس جہلم میں اج مستحق خاندانوں میں عید کے لیے نئے کپڑے جن میں مرد ؤ خواتین اور بچوں کے نئے کپڑے اور شوز دیے گئے اس کے علاوہ 3 تین خاندانوں کو شادی والے کپڑے اور پیٹی سیٹ، بھی دیا، جبکہ پانچ خواتین کو سلائی مشین دی گئیئں تاکہ وہ کپڑے سلائی کر کے اپنے گھر کا نظام چلا سکیں، اس کے علاوہ کافی خاندانوں کو راشن اور ایک ویلچیر بھی دی گئی ، اس کے علاوہ سکول کے لیے بچوں کو کاپیاں اور بچیوں کو عید الفطر کے لیے چوڑیاں مہندی بھی
دی گئیں ، سب لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،