جہلم(عمیراحمدراجہ)پیرس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حبیب اشتیاق بھٹی کیطرف سے انمور سٹیک ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،افطار ڈنر میں جہلم پریس کلب کے سابق صدر معروف سینئر صحافی محمد شہباز بٹ، پاکستان فرانس ویلفیئر ایسوسی ایشن ویلفیئر لابیل کے صدر چوہدری مختار احمد بشارت،فلک شیر رانجھا،لالاافضال،صداقت علی،اویس احمد،وقاص اور دیگر سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر ملک حبیب اشتیاق بھٹی نے جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں لیکن پاکستان کے حالات کو دیکھ کر بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری سے ڈرتے ہیں،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین،وائس چیئرمین سمیت متعدد راہنماء اور کارکنان کئی ماہ سے جیلوں میں بند ہیں،لوگوں کے گھر اور کاربار تباہ کیے گئے،عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جو فاشسٹ حکومت نے چھین لیا،حالیہ الیکشن میں جو کچھ ہوا جسطرح رزلٹ بدلے گئے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، اب وقت ہے سوچنے کا فیصلہ ساز عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں،جھوٹے کیسز میں بند عمران خان سمیت سب کو رہا کر کے ملکی تعمیروترقی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔



