اپریل 17, 2026

گجرات: انٹرنیشنل دوڑ کے مقابلوں میں اول پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ڈی پی او سید اسد مظفر نے طیب علی گوہر کی حوصلہ افزائی کی اور میڈل پہنایا

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) گجرات پولیس کا ایک اور اعزاز,انٹرنیشنل دوڑ کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے طیب علی گوہر کی حوصلہ افزائی کی اور میڈل پہنائے۔ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نے بھی نوجوان کی حوصلہ افزائی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے گجرات پولیس کے مایہ ناز اتھلیٹ طیب علی گوہر کو خصوصی دلچسپی لے کر دوڑ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے گجرات پولیس کی طرف سے بیرون ملک دبئی بھجوایا ۔ جہاں پر دوڈ کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے طیب علی گوہر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈ ل سمیت کئی دیگر میڈلز اپنے نام کئے ۔ وطن واپسی پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میڈلز پہنائے اور کہا کہ آپ نے بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیت کر گجرات کا نام روشن کیا ہے ۔ آپ گجرات پولیس کا اثاثہ ہیں اور آئندہ بھی گجرات پولیس کا مکمل تعاون ہمیشہ تمھارے ساتھ رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نے بھی طیب علی گوہر کی حوصلہ افزائی کی اور میڈل پہنائے۔ طیب علی گوہر نے ڈی پی او گجرات اور ایس پی انویسٹی گیشن کی طرف سے بھر پور تعاون ملنے پر شکریہ ادا کیا۔